لیہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز احمد جھکڑ انتقال کر گئے ہیں۔
سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جھکڑ موجودہ رکن قومی اسمبلی اویس حیدر جھکڑ کے والد تھے۔ وہ مختلف ادوار میں قومی اسمبلی کے رکن رہے اور کئی سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے۔ ان کے سیاسی کیریئر میں 4 مرتبہ کامیابی اور 4 مرتبہ شکست کا سامنا ہوا۔
ملک نیاز احمد جھکڑ نے اپنے سیاسی سفر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستگی رکھی۔ وہ آخری بار 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






