لاہور: عیدالفطر سے قبل پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے بڑا ریلیف پیکج دے دیا۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ کی تنخواہیں اور پنشن مقررہ تاریخ سے پہلے ادا کی جائیں گی تاکہ ملازمین عید کی تیاری سکون سے کر سکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں کیے گئے اس فیصلے کا مقصد عید کے موقع پر سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو مارچ کی تنخواہ 16 مارچ کو ادا کر دی جائے گی۔ اسی طرح پنشنرز کو بھی ان کی پنشن 16 مارچ کو ہی جاری کی جائے گی تاکہ انہیں عید سے قبل کسی قسم کی مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اہم بات یہ ہے کہ ملازمین کو فروری کی تنخواہ پہلے ہی موصول ہو چکی ہے، جس کے باعث مارچ میں انہیں دو مرتبہ ادائیگی ملے گی، جو عید کی خوشیوں کو مزید دوبالا کر دے گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ چاند 20 مارچ کو نظر آئے گا اور عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






