سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا ہوشرباء اضافہ

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 402 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 188 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چاندی 10 ہزار 50 روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں تیزی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 133 ڈالر بڑھ کر 5411 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close