دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ, کتنا ؟ جانئے

رمضان المبارک میں دودھ اور دہی کی مانگ بڑھنے کے باعث ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کا دودھ سرکاری مقرر کردہ ریٹ پر دستیاب نہیں ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

ڈیری فارمز نے گائے اور بھینس کے مکس دودھ کی قیمت 195 روپے فی کلو مقرر کی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی دودھ 210 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔

اسی طرح سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دہی کی قیمت 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی لیکن مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کا دہی 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close