تعلیمی امور سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں تعطیلات، نصاب اور ماحولیاتی سرگرمیوں سے متعلق امور شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی، جبکہ موسمِ سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر 2026 تک مقرر کی گئی ہیں۔
تعلیمی سال 2026 کو ماحولیاتی آگاہی کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم چلائی جائے گی اور ہر طالب علم اور استاد کو ایک درخت لگانے کی ترغیب دی جائے گی۔
نویں اور دسویں جماعت کے نئے یکساں نصاب کا نفاذ تعلیمی سال 2027 سے شروع کیا جائے گا۔
STEAM پروگرام کے تحت ہر سال اگست میں اسکول سطح پر مقابلوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






