اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان ریلیف پیکیج کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں 25 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی سمری پیش کی گئی۔
اجلاس میں ای سی سی نے فوری طور پر 19 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی جبکہ اضافی فنڈز ضرورت اور مالی گنجائش کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔ آپریشنل اخراجات کے لیے 1 ارب روپے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے اخراجات کی مکمل تفصیلات فنانس ڈویژن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رقوم بینکنگ اور ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے براہ راست مستحقین تک پہنچائی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






