اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔

دونوں کے خلاف پولیس سے مبینہ جھڑپ اور احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیں۔ سماعت کے دوران دفاعی وکیل ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ بے بنیاد ہے اور اچانک سامنے آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایف آئی آر کے اندراج کا علم تک نہیں تھا اور یہ ایک من گھڑت واقعے پر قائم کی گئی۔

یاد رہے کہ دونوں کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close