اسلام آباد: گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے ہم خیال رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سیاسی پیش رفت کے موقع پر پارٹی صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔ گلگت بلتستان کے سابق گورنر جلال حسین، سابق وزیرِ اعلیٰ حاجی گلبر، سابق قائد حزب اختلاف شفیع، اور سابق وزرا فتح اللہ، شمس اللہ حق، حاجی شاہ بیگ اور دلشاد بانو نے پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ خان اکبر خان، مولانا سلطان رئیس اور ایمان شاہ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے۔
پریس کانفرنس پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں آئی پی پی کے سینئر رہنما چوہدری، پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر، پنجاب کے صدر رنان ذیراحمد، جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی پارٹی کی اولین ترجیح ہے، اور پارٹی میں شامل ہونے والے تمام رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






