اسلام آباد: بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے منتخب رکن قومی اسمبلی تھے۔ انہوں نے 3 ستمبر 2024ء کو اپنی نشست سے استعفیٰ دیا تھا، جسے تقریباً 17 ماہ بعد منظور کیا گیا۔ استعفیٰ کی تاخیر سے منظوری نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






