مسافروں کیلئے اہم خبر، ٹرینوں کے اوقات کار جاری

پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے لیے روانہ ہونے والی مسافر ٹرینوں کے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس کراچی کے لیے دوپہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جبکہ پاک بزنس ایکسپریس رات 12 بج کر 15 منٹ پر کراچی کے لیے اپنی روانگی کرے گی۔ اسی طرح عوام ایکسپریس بھی کراچی کے لیے رات 11 بج کر 25 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس نو گھنٹے کی تاخیر کے بعد اگلے دن علی الصبح 3 بجے لاہور سے روانہ کی جائے گی، جبکہ میانوالی ایکسپریس رات 1 بجے لاہور سے اپنی منزل کے لیے روانہ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close