وفاقی حکومت نے امپورٹ ایکسپورٹ کے لیے کرنسی ایکسچینج میں رکاوٹیں ختم کر کے بینکوں کو کرنسی تبادلے کے معاملے میں آزاد کر دیا۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اصلاحات کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام چالیس سال پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ اسی ہفتے سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی میں غیر ضروری قواعد ختم کیے گئے ہیں۔ امپورٹ ایکسپورٹ کے لیے بینکوں کو سٹیٹ بینک سے بہت سی اجازتیں لینا پڑتی تھیں۔ حکومت پارلیمنٹ سے آسان کاروبار ایکٹ بھی منظور کروا چکی ہے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری نے کاروباری حضرات کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں کاروباری افراد کے لیے ایف بی آر کی رکاوٹیں ختم کرنے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






