ہنڈائی پاکستان نے ایلانٹرا ہائبرڈ کے لیے اقساطی خریداری کا منصوبہ متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت صارفین مختلف ماہانہ ادائیگی کے آپشنز کے ذریعے گاڑی حاصل کر سکیں گے۔
ایلانٹرا ہائبرڈ 1.6 HEV کی ایکس فیکٹری قیمت 98 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 12 ماہ کے پلان میں 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ 39 لاکھ 58 ہزار روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے اور ماہانہ قسط 5 لاکھ 19 ہزار 750 روپے ہوگی، جبکہ 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی صورت میں پیشگی رقم 49 لاکھ 47 ہزار 500 روپے اور ماہانہ قسط 4 لاکھ 28 ہزار 958 روپے ہوگی۔
18 ماہ کے پلان میں 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ ماہانہ قسط 3 لاکھ 46 ہزار 500 روپے ہوگی، اور 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی صورت میں ماہانہ قسط 2 لاکھ 85 ہزار 972 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 24 ماہ کے پلان میں 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ لازم ہوگی، جس کے تحت ماہانہ قسط 1 لاکھ 64 ہزار 917 روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق ایلانٹرا ہائبرڈ پر 4 سال یا ایک لاکھ کلومیٹر کی وارنٹی دی جائے گی جبکہ بیٹری پر 8 سال یا ایک لاکھ 60 ہزار کلومیٹر کی وارنٹی فراہم کی جائے گی۔ اقساطی منصوبوں پر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






