ن لیگ کے رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی

سابق ڈپٹی میئر لاہور میاں محمد طارق کی اہلیہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ میاں محمد طارق کا شمار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ لاہور میں پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

ان کی اہلیہ کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 2 بجے رسول پارک گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close