عدالت نے متنازعہ ٹویٹس کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کر دی ہے۔ دونوں ملزمان آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی عدالت میں سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد عدالت نے انہیں فوری گرفتار کرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
عدالت نے ملزمان کا گواہوں کے جرح کا حق بھی ختم کر دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ کل ان کے خلاف دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب ملزمان عدالتی تاریخ پر پیش ہونے میں ناکام رہے، جس پر عدالت نے ان کی عدم حاضری پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






