شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں پر تنقید

 رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا اتنی بڑی جماعت ہے لیکن اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ قومی کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر جاری فیصلوں پر شدید تنقید کی۔

شیرافضل مروت نے سوال اٹھایا کہ اتنی بڑی جماعت ہونے کے باوجود اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے میں کسی اور کو نامزد کیوں کر دیا گیا؟

نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں فیصلوں کا معیار تشویش ناک ہے اور پارٹی کی قیادت مسلسل مبہم اور غیر مؤثر فیصلے کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close