پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کاحکم

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کے دو رکنی بینچ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیر اخلاقی مواد شیئر کیا جا رہا ہے اور ٹک ٹاک لائیو سٹریمز میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکات ہو رہی ہیں۔

پی ٹی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی اے غیر قانونی مواد کو بلاک کرتی ہے جبکہ غیر اخلاقی مواد کی شکایات کے لیے پورٹل بھی موجود ہیں۔

عدالت نے پی ٹی اے کو غیر اخلاقی مواد ہٹانے اور سوشل میڈیا اتھارٹی کو فعال کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close