صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جو چوکی کلابٹ پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تھانہ ٹوپی کی حدود میں مقابلے کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ہلاک افراد کی شناخت یاسر اور سعود عرف سوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد چوکی کلابٹ پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
گزشتہ روز پشاور کے ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے تینوں حملہ آوروں کو بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں دہشت گرد افغان شہری تھے۔ حملہ صبح 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا جب چادر اوڑھے ایک افغان خودکش بمبار سنہری مسجد روڈ کی جانب سے مرکزی گیٹ کے قریب پہنچا اور ناکے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
خودکش حملے میں حوالدار عالم زیب خان، سپاہی ریاست اور سپاہی الطاف نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






