نادرا کی فیک ویب سائٹ ، الرٹ جاری کر دیا گیا

نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جعلی ویب سائٹ کے ذریعے دھوکا دہی سے خبردار کر دیا ہے۔

نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کو جعل سازی پر مبنی ویب سائٹ سے ہوشیار کر دیا ہے۔

نادرا نے اہم اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جعلی ویب سائٹ “NADRA Card Centre” سے ہوشیار رہیں، ویب سائٹ nadra.cardcentre.co.uk نادرا کے نام پر دھوکا دہی میں ملوث ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جعلی ویب سائٹ شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ملازمت فراہمی کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔ ان ویب سائٹس کا نادرا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان پلیٹ فارمز پر فراہم کی گئی ذاتی معلومات غلط استعمال کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔ ان پلیٹ فارمز پر فراہم کی گئی ذاتی تفصیلات شہریوں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

نادرا نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close