سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید خالد حیدر شاہ نے سندھ میں ملازمین کو ریٹائرمنٹ سے قبل پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کے مسئلے پر سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ ونگز کو ہدایت جاری کی ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے اپنے خط میں واضح کیا کہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل ہی پنشن کی رقم ادا کر دی جائے، تاکہ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ملازمین ریٹائرڈ ہونے کے بعد پنشن کے لیے ٹھوکریں نہ کھائیں، انہیں ریٹائرمنٹ سے قبل ہی پنشن ادا کی جائے”۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






