علیمہ خان کیلے عدالت سے پریشان کن خبر

انسداد دہشت گردی عدالت نے احتجاج کے ایک مقدمے میں علیمہ خان کے خلاف دسویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ملزمہ کی غیرحاضری پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے سترہ نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی تفصیلات دوبارہ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے پر دو بینک مینجرز کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ مقدمے کے دیگر دس ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، لیکن علیمہ خان آج بھی عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں۔

وکیل صفائی فیصل ملک نے کہا کہ وہ دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کر چکے ہیں، کیونکہ ان کے مطابق یہ مقدمہ دہشت گردی کی شقوں کے تحت نہیں بنتا۔ عدالت نے پانچ گواہان کو طلب کیا تھا اور سماعت کو آئندہ تاریخ کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close