خبردار!!!شناختی دستاویزات کی فوٹو کاپی کروانے والوں کیلئے اہم پیغام

نادرا حکام نے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نادرا دفاتر میں اپنی اصل دستاویزات کی بجائے صرف دستاویزات کے نمبرز ساتھ لائیں۔ ان ہدایات کے مطابق نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلاً شناختی کارڈ، ایف آر سی، بی فارم وغیرہ کی اصل کے بجائے صرف ان پر درج نمبرز پیش کرنا کافی ہوں گے۔

تاہم دیگر اداروں کی جاری کردہ مطلوبہ دستاویزات کو اصل شکل میں ساتھ لانا ضروری ہوگا۔ نادرا حکام نے واضح کیا کہ دفاتر میں دستاویزات اسکین کرنے کے بعد فوری طور پر واپس کر دی جائیں گی۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلاضرورت اپنی اصل دستاویزات کی فوٹو کاپیاں نہ بنوائیں اور صرف اصل دستاویزات دکھانے پر اکتفا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close