موجودہ سیکورٹی صورتحال , صوبہ بھر میں پولیس ہائی الرٹ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچہریوں، عدالتوں اور ججز کے رہائشی علاقوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ سی ٹی ڈی کی نگرانی میں اہم مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز تیزی سے جاری ہیں۔

بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ عدالتی کمپلیکس، چینی پراجیکٹس اور رہائش گاہوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہے اور ججز، وکلا اور متعلقہ اداروں کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔

سیف سٹی کیمروں کی نگرانی اور کوریج کا دائرہ کار تمام جوڈیشل کمپلیکس تک بڑھایا گیا ہے، جبکہ عدالتی کمپلیکس میں آنے والی گاڑیوں کے لیے سٹیکرز سکیم نافذ کر دی گئی ہے۔ یہ تمام اقدامات حالیہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close