اعظم سواتی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹس سے متعلق دو مقدمات میں بری قرار دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے اعظم سواتی کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مقدمات ختم کر دیے۔ ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متنازع ٹویٹس پر دو علیحدہ مقدمات درج کیے تھے۔

گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران اعظم سواتی کو دس دن کے لیے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے اور اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close