ملازمین کی سنی گئی، اچھی خبر

محکمہ کالج تعلیم نے ملازمین کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایڈیشنل سیکریٹری ایچ آر اینڈ اے سی ڈی کالج تعلیم کمیٹی کی سربراہی کریں گے، جب کہ ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور سیکشن افسر جنرل ایڈمنسٹریشن بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی جانچ پڑتال کرے گی اور ان میں اضافے سے متعلق سفارشات تیار کرے گی۔ کمیٹی اپنی سفارشات سیکریٹری کالج تعلیم کو پیش کرے گی، جس کے بعد انہیں حتمی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ کو بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close