ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں، خاص طور پر افغان پناہ گزینوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کے بعد کئی افغان شہریوں نے واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بعض افغان پناہ گزین نہ صرف پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ غیر قانونی راستوں سے ایران، ترکی اور یورپی ممالک کا رخ کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے پولیس آپریشن سے بچنے کے لیے اپنے موجودہ شہروں سے پاکستان کے دیگر علاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی یہ نقل مکانی چار مختلف شہروں سے جاری ہے، جہاں سے وہ گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






