مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر باضابطہ طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے قرار دیا ہے کہ ٹی ایل پی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، اس لیے اسے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے تنظیم کو ایکٹ کے فرسٹ شیڈول میں شامل کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں درج کر دیا۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نے آج اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس فیصلے کے تحت ٹی ایل پی کی سرگرمیاں، جلسے، بینک اکاؤنٹس اور تنظیمی ڈھانچے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close