مزہبی گروہ پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مطابق ٹی ایل پی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، اسی لیے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسے کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹی ایل پی کے روابط دہشت گرد عناصر سے ملتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2016 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم ماضی میں متعدد بار پُرتشدد احتجاجات اور ریلیوں میں ملوث رہی، جن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کی سرگرمیوں سے ملک کے مختلف حصوں میں بدامنی اور شرانگیزی کے واقعات پیش آئے، جس کے باعث تنظیم پر پابندی ناگزیر ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close