علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم

راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان اس کیس میں نامزد ہیں۔ عدالت نے بتایا کہ علیمہ خان ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود پیش نہیں ہوئیں۔ اس پر جج امجد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ “علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں، مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔”

یاد رہے کہ عدالت اس سے قبل بھی چار بار علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے، جبکہ ان کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close