پاکستانیوں کو نادرا کی جانب سےگھر بیٹھے بڑی سہولت مل گئی

نادرا نے شہریوں کے لیے فیس جمع کرانے کے عمل کو آسان بنا دیا ہے۔ اب شہری راست (Raast) کے کیو آر کوڈ کے ذریعے فوری اور بغیر اضافی چارج کے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق ملک بھر کے تمام نادرا مراکز سے جاری ہونے والی ٹوکن سلپس پر راست ادائیگی کا آپشن دستیاب ہے۔ شہری اپنے بینک اکاؤنٹ ایپ یا موبائل والٹ سے کیو آر کوڈ اسکین کر کے چند سیکنڈ میں فیس ادا کر سکتے ہیں۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد فیس جمع کرانے کے عمل کو تیز، محفوظ اور کیش لیس بنانا ہے، تاکہ رجسٹریشن مراکز پر لمبی قطاریں کم ہوں اور نقدی کے استعمال میں کمی آئے۔ اس سہولت کے تحت شہری اب گھر بیٹھے یا سروس کاؤنٹر پر فیس ادا کر سکتے ہیں، بغیر نقد رقم کے جھنجھٹ کے۔

واضح رہے کہ راست نظام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تیار کردہ جدید ادائیگی سروس ہے، جو بینکوں اور ڈیجیٹل والٹس کے درمیان فوری، محفوظ اور کم لاگت لین دین کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close