وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا میں بڑی انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دینے کا اختیار دے دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی وزیر کی کابینہ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بانی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز مسترد کر دی ہے، تاکہ سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ کو مکمل اختیارات دیے جا سکیں۔
بانی کا پیغام وزیراعلیٰ کو پہنچا دیا گیا ہے، جس میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ صوبے میں صرف سہیل آفریدی ہی حکومت چلائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکریٹری کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے، اور امکان ہے کہ نیا آئی جی قبائلی اضلاع سے تعینات کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں