عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کو زوردار جھٹکا

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے کئی مرکزی رہنماؤں سمیت کل اٹھارہ افراد کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ نو مئی کو پیش آنے والے واقعات سے جڑے بارہ مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران سنایا گیا جن میں جی ایچ کیو حملہ بھی شامل ہے۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ان تمام ملزمان کے خلاف کارروائی مکمل کر کے انہیں باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دیا اور ان کے خلاف مقدمات کو دیگر ملزمان سے الگ کر دیا۔ اشتہاری قرار دیے جانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، راشد شفیق، کنول شوزب، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close