عمران خان کا چیف جسٹس کو خط، انصاف کے دروازے بند

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر کہا کہ میرے اور اہلیہ کے لیے انصاف کے دروازے بند ہیں، میں 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں اور 9×11 کے کمرے میں قید کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جاتی۔ عمران خان کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچیں اور میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ وہ یہ خط چیف جسٹس کو دینے آئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close