وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیب ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خبر آگئی، پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم جولائی 2025 میں شروع ہونا تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ملک بھر کے طلبہ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل ملتوی کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث کیا گیا۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم جولائی 2025 میں شروع ہونا تھی تاہم متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کو ترجیح دینے کیلئے اس شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی متعدد جامعات تاحال بند ہیں، اس لیے تقریباً دو ہفتوں کی تاخیر کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ تعلیمی و دیگر سہولیات شدید متاثر ہوئی ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہوتے ہی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا، طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں