کراچی میں را کا نیٹ ورک بے نقاب

کراچی: پاکستان کے تفتیشی اداروں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اور ڈی آئی جی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 18 مئی 2025 کو بدین کے علاقے ماتلی میں ایک شہری کو قتل کیا گیا جو فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف تھے۔ اے آئی جی آزاد خان کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شہادتوں کی بنیاد پر تین ملزمان کی نشاندہی ہوئی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ قتل کی منصوبہ بندی سنجے سنجیو کمار عرف فوجی نے کی، جو ایک خلیجی ریاست میں مقیم بھارتی ایجنٹ ہے۔ اس نے پاکستان کے شیخوپورہ کے رہائشی سلمان کو ہائر کیا۔ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے بتایا کہ را نے اس کارروائی پر بھاری رقم خرچ کی، جبکہ سنجے نے بیرون ملک سے اس واردات کو ہینڈل کیا۔ قتل کے بعد بھارتی میڈیا نے اس پر جشن بھی منایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close