گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ اعظم کی ہدایات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر میں پانی کی قلت پر اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے گوادر کے پانی اور بجلی کے مسائل کے مستقل حل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن، منصوبہ بندی کمیشن اور متعلقہ سیکریٹریز 15 اگست کو گوادر پہنچیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مشاورت سے شہر میں بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے بریفنگ میں بتایا کہ برقی عدم استحکام اور ایران سے بجلی کی بندش کے باعث ڈی سیلینیشن پلانٹ کی مسلسل فعالیت متاثر ہو رہی ہے۔ خضدار سے گوادر قومی گرڈ لائن کی ناقص منصوبہ بندی کے سبب وولٹیج میں اتار چڑھاؤ رہتا ہے، جس کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ خضدار تا گوادر نیشنل گرڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کی جائیں، جبکہ پاور ہاؤس اور جنریٹر کے ذریعے ڈی سیلینیشن پلانٹ کو چلانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close