تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شیر افضل مروت نے شرکت کی اور اراکین نے ان کا مؤقف سننے کی تجویز دی۔
اسد قیصر، شہریار آفریدی اور نثار جٹ نے مروت کی واپسی کی حمایت کی۔ اجلاس میں مروت نے کہا کہ پارٹی کے اندر سے الزامات اور بیانات آتے ہیں تو وہ جواب دینے پر مجبور ہوتے ہیں، اگر اندرونی سطح پر ان کے خلاف بات نہ ہو تو وہ بھی خاموش رہیں گے۔پارلیمانی پارٹی نے مروت سے خاموش رہنے کی درخواست کی اور طے کیا کہ اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی کو مؤقف پیش کیا جائے گا۔ اکثریت نے ان کے حق میں بات کی، تاہم شہریار آفریدی کے مطابق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
اسد قیصر نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں شاندانہ گلزار نے نشاندہی کی کہ دیگر رہنماؤں جیسے شہباز گل، شہزاد اکبر، عالیہ حمزہ، سلمان اکرم راجا اور علی امین کے بیانات پر کوئی شوکاز جاری نہیں ہوا، حالانکہ وہ پارٹی رہنماؤں اور وزرائے اعلیٰ کے خلاف بات کر چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں