الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی وسینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9ارکان نااہل قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز اور دیگر 7 ارکان کو آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت نااہل قرار دے دیا ہے۔

نااہل قرار دیے گئے دیگر اراکین میں صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، رائے حیدر علی، جنید افضل ساہی، رائے حسن مرتضیٰ، عنصر اقبال شامل ہیں۔

کمیشن کے مطابق ان تمام ارکان کو انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ان تمام افراد کی نشستیں بھی خالی قرار دے دی ہیں، جن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی 9 نشستیں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close