متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اگست 2025 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے آج پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جس کے تحت سُپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم فی لیٹر ہوگی جو جولائی میں 2.7 درہم تھی،اسپیشل 95 کی قیمت 2.57 درہم فی لیٹر ہوگی جو اس سے قبل 2.58 درہم تھی۔
اسی طرح ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.50 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جو جولائی میں 2.51 درہم تھا۔ ڈیزل کی قیمت 2.78 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 2.63 فی لیٹر تھی۔
10 سال قبل یکم اگست کو متحدہ عرب امارات نے بتایا تھا کہ ایندھن کی قیمتیں عالمی نرخوں کے مطابق ہوں گی، انہیں ڈی ریگولیٹ کر دیا جائے گا اور اب ہر مہینے کے آخر میں نرخوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے چونکہ ایندھن کی قیمتیوں کا براہ راست اثر افراط زر پر پڑتا ہے لہٰذا پیٹرول کی مستحکم قیمت نقل و حرکت کے اخراجات اور دیگر اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر سب سے کم پیٹرول کی قیمتوں کے ساتھ 25 ممالک میں شامل ہے جس کی اوسطاً 2.58 درہم فی لیٹر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں