سلیمان شہباز کی کمپنی کے خلاف مقدمہ خارج

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سلیمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم غیرقانونی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کے حکم کو ختم کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close