پاکستان میں سولر پینلز کی درآمدات کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی تحقیقات کے بعد ایف بی آر نے 13 جعلی درآمدی کمپنیوں پر مجموعی طور پر 111 ارب روپے کے بھاری جرمانے عائد کر دیے۔
ایف بی آر کے مطابق ان جعلساز کمپنیوں نے سولر پینلز کی درآمد کا جھوٹا دعویٰ کر کے 120 ارب روپے بیرونِ ملک منتقل کیے، جبکہ فرضی دستاویزات کی بنیاد پر 140 ارب روپے بینکوں میں جمع کروائے گئے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ کمپنیاں پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی کی مختلف بندرگاہوں پر سولر پینلز سے بھرے 327 کنٹینرز موجود ہیں، جن کی نیلامی سے حکومت کو ایک ارب 50 کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں