قائداعظم یونیورسٹی: ہاسٹلز پر چھاپے، طلباء گرفتار

اسلام آباد: معروف وکیل ایمان مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے 72 طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تھانہ سیکریٹریٹ کے باہر ایمان مزاری نے بتایا کہ گرفتار طلباء کا تعلق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وائس چانسلر سے ملاقات کے لیے جا رہی ہیں تاکہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے ہاسٹل نمبر 6، 8، 9 اور 11 کو مکمل طور پر خالی کرا لیا۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو حراست میں لے کر تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close