سوشل میڈیا استعمال کرنے والے طالبعلموں کو خبردار کردیا گیا

ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے طلبا کو خبردار کردیا اور کہا واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز کل سے ہورہا ہے، ناظم امتحانات میٹرک ظہر الدین بھٹو نے امیدواروں کو انتباہ کیا ہے کہ امتحانات کے موقع پر واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے سے گریز کریں۔امتحانات کے دوران سوشل میڈیا پر واٹس ایپ گروپس میں پرچہ وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر ایف آئی اے سابر کرائم سے رجوع کیا جائے گا۔

پرچہ وائرل کرنے والے تمام واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اور ممبران کے خلاف ایکشن ہوگا، امیدوار کسی صورت کسی واٹس ایپ گروپ کا حصہ نہ بنیں۔ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ دوران امتحانات اگر کوئی ایڈمن طالب علموں کو گروپ میں ایڈ کرتا ہے تو طالب فوری ایگزٹ کا آپشن استعمال کریں۔

ظہر الدین بھٹو نے کہا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، جو افراد بھی واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پرچہ وائرل کرنے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سابر ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close