سیکیورٹی فورسز کارروائیوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز  نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد اداروں سمیت معصوم اور بے گناہ شہریوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پ رعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close