خطرناک دہشتگرد گرفتار

 

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی مغل مارکیٹ کےقریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا.

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی اور تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 خطرناک دہشت گرد حمزہ اور رومان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے، دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دستی بم، بارودی مواد ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز وائر اور دیگرسامان برآمد ہوا۔مزید کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ چند ماہ قبل تھانہ آئی نائن پر دستی بم حملہ بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close