متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ) کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں 3اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ، نسٹ اورکامسیٹس یونیورسٹی کا کراچی میں نئے کیمپسز کا قیام ہوگا۔ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہر قائد کےعوام کے لئے ایک تاریخی کام کیا گیا ہے۔یہ اقدام طلبہ کیلئے معیاری تعلیم کو بڑھانے کے ایم کیو ایم کے وژن کی تکمیل ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہوئی آئی ہے۔ان یونیورسٹی کیمپسز کا کراچی میں قیام شہر کے طلبہ کیلئےترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں