آئی ایم ایف وفد کا اہم مطالبہ سامنے آ گیا

 

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے تکنیکی وفد کی صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ کے حکام سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد کل(منگل) صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکام سے ہونے والی ملاقات میں آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ ہے اور صوبوں کو کہا گیا ہے مختلف منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے رکھی گئی رقم اور استعمال کو جیو ٹیگ کیا جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے نزدیک نئی تعمیرات روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نئی تعمیرات میں روشنی اور ہوا کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے جبکہ قدرتی آفات سے بروقت نمٹنے کے لیے استعداد کو بہتر بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close