پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو متحرک کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ذارئع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے صوبے میں کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔عالیہ حمزہ کی جانب سے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز منعقد اور احتجاجی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح سینٹرل پنجاب میں 18 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
دریں اثنا جنوبی پنجاب میں 19، نارتھ پنجاب 20 اور ویسٹ پنجاب میں 21 فروری کو کنونشن منعقد کیے جانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف آرگنائزر پنجاب نے مہنگائی، پولیس گردی اور دیگر عوامی مسائل پر احتجاجی مہم کے آغاز کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں