پیکا ایکٹ متنازع ترمیمی بل 2025 کی مزید تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد : پیکا ایکٹ متنازع ترمیمی بل 2025 کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں ، جس میں سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

پیکا ایکٹ متنازع ترمیمی بل 2025 کی تفصیلات سامنے آگئیں ، جس کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی ، جس کا مرکزی دفتراسلام آباد میں ہوگا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دفتر قائم ہوں گے۔

پیکاایکٹ کے تحت اتھارٹی سوشل میڈیا صارفین کے تحفظ اورحقوق کویقینی بنائے گی اور اتھارٹی سوشل میڈیاپلیٹ فارمزکی رجسٹریشن کی مجازہوگی۔متنازع ایکٹ مین بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکی رجسٹریشن منسوخی،معیار کےتعین کی مجاز ہوگا اور اتھارٹی سوشل میڈیاپلیٹ فارم کیخلاف تادیبی کارروائی کی مجازہوگی۔

اتھارٹی متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیرقانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کی مجازہوگی۔سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈریگولیٹری اتھارٹی 9اراکین پرمشتمل ہو گی، سیکریٹری داخلہ،چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمراسوشل میڈیاریگولیٹری اتھارٹی کے رکن ہوں گے

چیئرمین اور5 ارکان کی تعیناتی 5سال کے لیے کی جائےگی اور سوشل میڈیاپروٹیکشن اینڈریگولیٹری اتھارٹی میں صحافیوں کونمائندگی دی جائے گی5 ارکان میں 10سال کا تجربہ رکھنےوالاصحافی، سافٹ ویئرانجینئرشامل ہوں گے جبکہ اتھارٹی میں ایک وکیل، سوشل میڈیا پروفیشنل اور نجی شعبے سےآئی ٹی ایکسپرٹ شامل ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close