گرین سولر سسٹم میٹرز کے نئے چارجز کا اعلان

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم کے لیے استعمال ہونے والے دو طرفہ میٹرز کے نئے چارجز متعارف کرائے ہیں، الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ میٹرز کی قیمت 43,000 روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے ساتھ انسٹالیشن چارجز کے اضافی 3,000 روپے ہیں۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میٹر کی قیمت اور انسٹالیشن چارجز متعلقہ بینک میں ڈیمانڈ نوٹس کے ذریعے جمع کرائیں۔ اس سلسلے میں میٹریل مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کی تنصیب کے بارے میں تمام دفاتر کو سرکلر بھیج دیا ہے۔

گزشتہ مہینوں میں سولر سسٹم کے کنکشنز کے حوالے سے تعطل پیدا ہوا تھا جسے اب لیسکو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن اور سرکلر کے ذریعے حل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں شمسی نظام کے کنکشنز کے لیے مزید کوئی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری نہیں کیے جائیں گے۔

یادرہے کہ 2024 میں، لیسکو نے سولر سسٹمز میں گرین میٹر جاری کرنے پر پابندی لگا دی تھی اور اس کے بجائے ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر (AMI) میٹرز کی تنصیب کو لازمی قرار دیا۔ AMI میٹرز پر سوئچ کرنے کا مقصد اوور بلنگ اور بجلی کی چوری جیسے مسائل کو حل کرنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close