تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کل 6 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

اسلام آباد میں کل سے نجی تعلیمی اداروں کے کھلنے کا نوٹیفکیشن پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولٹری اتھارٹی نے جاری کردیا۔پرائیویٹ ۔سکول ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ دھرنوں اور مظاہروں کی وجہ سے بچوں کا کافی وقت پہلے ہی ضائع ہو چکا ہے، اس لیے چھٹیوں میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین سے ہدایات کی گئی ہےکہ وہ بچوں کو گرم یونیفارم، جیکٹ یا سویٹر پہنا کر سکول بھیجیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی مہنگائی کے باعث نجی سکولز کی انتظامیہ نے والدین کے جیب پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close